تازہ ترینجرم کہانیخبریں

ریلوے میں چوروں کا راج؛ ایک سال میں 83 کروڑ 72 لاکھ روپے کا سامان چوری

ایک سال کے دوران پاک ریلویز کا 83 کروڑ 72 لاکھ 60 ہزار کا قیمتی اشیاء چوری اور گم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

پاکستان ریلویز سے متعلق آڈٹ رپورٹ برائے مالی سال 21-2020 کے مطابق ایک سال کے دوران 83 کروڑ 72 لاکھ 60 ہزار روپے کا قیمتی سامان اور اشیاء چوری یا گُم ہوگیا۔

آڈٹ رپورٹ میں نقصان محکمے کی فنانشل اسٹیٹمنٹ میں درج کرنے اور برآمدگی کی سفارش کی گئی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ معاملہ ریلوے مینجمنٹ کے ساتھ اٹھایا گیا تو حکام نے بتایا معاملہ زیر تفتیش ہے، اس حوالے سے ڈی اے سی کو نہیں بتایا جاسکتا۔

رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ اشیاء کا گم اور چوری ہونا انتظامیہ کی نااہلی ہے، تحقیقات کرکے غفلت کے مرتکب کرداروں کا تعین کیا ۔

جواب دیں

Back to top button