تازہ ترینخبریںدنیا

ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 20 اور 21 اکتوبر کو ہوگا

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا دو روزہ اجلاس 20 اور 21 اکتوبر کو پیرس میں ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق اجلاس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کا جائزہ لیا جائے گا، پاکستان گرے لسٹ سے نام نکالنے جانے کے لیے پُرامید ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف اور ایشیاء پیسفک گروپ کی طرف سے دیے گئے تمام نکات پر عمل درآمد کرچکا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کا نام 2018 میں گرے لسٹ میں ڈالا گیا تھا، صدر ایف اے ٹی ایف 21 اکتوبر کو فیصلوں کا اعلان کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button