تازہ ترینخبریںپاکستان

صدارتی ریفرنس کی سماعت پر اعتراضات مسترد ، آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا فیصلہ جاری

سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس کے قابلِ سماعت ہونے کے حوالے سے اٹھائے گئے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا فیصلہ جاری کر دیا۔

اکثریتی فیصلہ جسٹس منیب اختر نے تحریر کیا ہے جو 95 صفحات پر مشتمل ہے۔ فیصلے کا آغاز چیف جسٹس مارشل کے قول سے کیا گیا ہے، چیف جسٹس مارشل نے کہا تھا ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ہمارا کام صرف آئین کی تشریح کرنا ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ منحرف رکن کا پارٹی ہدایات کے خلاف ڈالا گیا ووٹ گنتی میں شمار نہیں ہو گا اور منحرف رکن کی نااہلی کی مدت کا تعین پارلیمنٹ کرے، آئین میں پارٹی ہدایات کے لیے پارلیمانی پارٹی کا ذکر ہے، پارٹی ہیڈ کا نہیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اراکینِ پارلیمنٹ کو اظہارِ رائے کی مکمل آزادی حاصل ہے لیکن اظہارِ رائے کی اس آزادی کا استعمال آرٹیکل 63 اے کی روشنی میں ووٹ ڈالتے ہوئے نہیں ہو سکتا، صدارتی ریفرنس کے قابلِ سماعت ہونے پر اٹھائے گئے اعتراضات مسترد کرتے ہیں، صدارتی ریفرنس پر اٹھائے اعتراضات کے جوابات وکلا محاذ کیس میں سپریم کورٹ پہلے بھی دے چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button