تازہ ترینخبریںدنیا

پاکستانی کھانے ، چینیوں کو لگے بھانے

پاکستانی کھانے چین میں بھی مقبول ہو رہے ہیں۔

چینی دارالحکومت بیجنگ میں موجود مشہور پاکستانی ریسٹورینٹس میں سے ایک ریسٹورینٹ ’لٹل لاہور‘ تازہ اور مزیدار پاکستانی کھانوں کی ایک وسیع رینج پیش کرتا ہے، جس میں چکن بریانی، سموسے، گول گپے، سیکھ کباب اور لسّی شامل ہیں۔

چین میں پاکستانی کھانے نا صرف پاکستانی صارفین بلکہ چینی لوگوں کی جانب سے بھی بہت پسند کیے جاتے ہیں۔

لٹل لاہور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھانے خصوصاً روایتی دیسی پکوان چین میں بہت مقبول ہیں اور اب چینی لوگوں کو اس کے ذائقے کی عادت ہونے لگی ہے۔دوسرے ممالک کے شہری بھی پاکستانی کھانا پسند کرتے ہیں اور وہ باقاعدگی سے مختلف پکوانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button