تازہ ترینخبریںدنیا

مہسا امینی : احتجاج مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 133 ہوگئی

ایران میں پولیس کی زیرِ حراست لڑکی کی ہلاکت کے خلاف احتجاج جاری ہے، اس حوالے سے انسانی حقوق گروپ نے بتایا کہ سیکیورٹی کریک ڈاؤن میں ہلاک افراد کی تعداد 133 ہوگئی ہے۔

انسانی حقوق گروپ کے مطابق زاہدان شہر میں  سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں 41 افراد ہلاک ہوئے۔دیگر شہروں میں مطاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں 92 افراد ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ ایران میں 22 سال کی مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے 16 روز سے جاری ہیں۔ مہسا امینی کو سکارف پابندی قانون کی خلاف ورزی پر 13 ستمبر کو حراست میں لیا گیا تھا۔

مہسا امینی 16 ستمبر کو پولیس کی حراست میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button