تازہ ترینجرم کہانیخبریں

نازیبا تصاویر وائرل ہونے پر خاتون کی خودکشی

پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں نازیبا تصاویر وائرل ہونے پر خاتون نے خودکشی کر لی۔

اوکاڑہ پولیس کے مطابق 4 ملزمان نے خاتون کی نازیبا تصاویر وائرل کی تھیں، جن میں سے 1 ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اوکاڑہ پولیس نے بتایا ہے کہ دیگرملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دائر ہے۔

اوکاڑہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ حویلی لکھا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

جواب دیں

Back to top button