تازہ ترینجرم کہانیخبریںدنیا

منی لانڈرنگ کیس، جیکولین فرنینڈس کو عبوری ضمانت مل گئی

200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس میں نامزد بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو عبوری ضمانت مل گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیکولین فرنینڈس گرفتار  ہونے سے بچ گئی ہیں، جیکولین فرنینڈس کو دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت کی جانب سے عبوری ضمانت مل گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست عدالت میں زیر التوا رہے گی۔

 اداکارہ جیکولین فرنینڈس پر اپنے بوائے فرینڈ چندر شیکھر سے مہنگے تحائف وصول کرنے کے الزامات ہیں جبکہ چندر شیکھر کروڑوں روپے کے بھتے وصول کرنے کے لیے الزامات میں جیل میں قید ہے۔

واضح رہے کہ چندر شیکھر سے منسوب کروڑوں روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس بطور ملزم نامزد ہیں

دوسری جانب بالی ووڈ اداکارہ نورا فاتحی پر بھی چندر شیکھر سے لگژری گاڑیاں اور دیگر مہنگے تحائف وصول کرنے کا الزام ہے جس پر تاحال تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button