تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

غلامی سے موت بہتر ہے، عوام اگلی کال کا انتظار کریں، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ غلامی سے موت بہتر ہے، عوام اگلی کال کا انتظار کریں پاکستانی عوام سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کریں۔ اللہ کا شکر ہے میری قوم میں شعور آرہا ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحیم یار خان میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سارے پاکستانیوں سے کہتا ہوں کہ سیلاب متاثرین کی جتنی بھی کوشش ہوسکے مدد ضرورکریں۔

جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ غلامی سے موت بہتر ہے، عوام اگلی کال کا انتظار کریں، جب میں نے کہا کہ اسلام آباد میں جلسہ کروں گا تو راناثنااللہ نے دھمکیاں شروع کردیں، راناثنا اللہ سن لو اب کی بار کپتان پوری پلاننگ کرکے آئے گا

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نااہل کرانے کی انہوں نے پوری کوشش کی، یہ لوگ عمران خان سے ڈرتے ہیں اسی لیے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، ان سب کو معلوم ہے کہ عمران خان آئندہ الیکشن جیت جائیں گا،

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ لوگ30سال سے کرپشن کررہے ہیں اور ایک دوسرے پر کرپشن کے کیسز بنائے، آج یہ باری باری اپنے کیسز ختم کرا رہے ہیں اور باریاں لے رہے ہیں۔ اگرکوئی یہ سمجھتا ہے ہم بھیڑبکریوں کی طرح چپ کرکے تماشہ دیکھیں گے تو ایسا ممکن نہیں، جب تک میری میں جان ہے ان کیخلاف نکلوں گا اور قوم کو بھی نکالوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button