تازہ ترینتحریکخبریں

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، عمران خان کو نوٹس جاری

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 24 چارسدہ میں تحریک انصاف کے جلسے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔ 

ای سی پی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو این اے 24 چارسدہ میں بطور امیدوار نوٹس جاری کیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ بار بار تنبیہ کے باوجود وزیراعلیٰ خیبرپختو نخوا نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔

ای سی پی کے مطابق سرکاری وسائل اور ہیلی کاپٹر کا بےدریغ استعمال کیا گیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، وزیرِ قانون فضل شکور، مشیرِ معدنیات محمد عارف کو بھی نوٹس جاری کردیے گئے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر چارسدہ نے انہیں 20 ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔

ڈی ایم او چارسدہ کا کہنا ہے کہ تمام امیدواروں کو یکساں ماحول میسر نہیں آ رہا، کیوں نہ وزیر اعلیٰ کے پی پر ضمنی انتخاب کے دوران ہیلی کاپٹر کے استعمال پر پابندی لگادی جائے۔ ایسی رکاوٹیں ڈالی گئیں تو کیوں نہ امیدوار کو نااہل کرنے کی سفارش کردی جائے؟

ای سی پی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں ذاتی طور پر یا پھر وکیل کے ذریعے جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button