تازہ ترینخبریںدنیا

مہنگائی 14 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

برطانیہ میں مہنگائی 14 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اشیائےخوردونوش کی بڑھتی قیمتوں سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے، دودھ، پنیر اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شہری پریشان ہو گئے ہیں ۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ روس یوکرین جنگ کے باعث اشیائےخوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے افراط زر کی شرح میں قدرے کمی آئی ہے۔

برطانوی سینٹرل بینک کے مطابق اس سال افراط زر کی شرح 13 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، جس پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں اضافے کی توقع ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button