تازہ ترینخبریںصحت

14رکنی ہیلتھ ٹاسک فورس تشکیل دے دی، ڈاکٹر سیمی جمالی چیئر پرسن مقرر

وفاقی حکومت نے ڈاکٹر سیمی جمالی کی سربراہی میں 14 رکنی ہیلتھ ٹاسک فورس کی ازسر نوتشکیل کر دی۔

ذرائع کے مطابق یہ ٹاسک فورس 14 رکنی ہے جس کا چیئرپرسن ڈاکٹر سیمی جمالی کو مقرر کیا گیا ہے۔

سیمی جمالی اس ٹاسک فورس میں بطور نمائندہ سندھ شامل ہیں جبکہ دیگر 14 اراکین میں ڈاکٹر ایس محمد علی اے صادق، (نمائندہ پنجاب )، ڈاکٹر تاج بلوچ، (نمائندہ بلوچستان)، ڈاکٹر محمود اورنگزیب، (نمائندہ کے پی کے)، ڈاکٹر سید مزمل حسین بخاری (نمائندہ آزاد جموں و کشمیر) شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر شیر حافظ (نمائندہ جی بی) پروفیسر رضوان تاج، (نمائندہ آئی سی ٹی)، سابق سینیٹر عائشہ رضا فاروق، ڈاکٹر رانا محمد صفدر، میجر جنرل (ر) ڈاکٹر طاہر مختار سید، ڈاکٹر سید علی فرحان رضی، پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی اور ڈاکٹر سید اسرار حسین بھی ٹاسک فورس میں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button