تازہ ترینخبریںسیاسیات

پاکستان کو ان شا اللہ مشکلات سے نکالیں گے، نوازشریف کی سابق گورنر سے گفتگو

لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو ان شا اللہ مشکلات سے نکالیں گے۔ عمران خان کا بیانیہ غلط اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔پارٹی ورکرز ، پارٹی کا سرمایہ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے لندن میں میاں نوازشریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان کے سیاسی اور معاشی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے میاں نوازشریف نے کہا کہ ان شا اللہ پاکستان کوموجودہ مشکلا ت سے مسلم لیگ نون ہی نکالے گی ۔

میاں نوازشریف نے ملک کی موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ۔ملک محمد رفیق رجوانہ نے ملک کے پارٹی ورکرز کا سلام اُنہیں پہنچایا جس پر میاں نوازشریف نے کہا کہ تمام پارٹی ورکرز اور بالخصوص ملتان کے ورکرز ہمارا سرمایہ ہیں۔

میاں نوازشریف نے خصوصی طور پر آصف رجوانہ کے متعلق دریافت کیا ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ میاں نوازشریف ان شا اللہ جلد پاکستان آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button