تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

گوجرانوالہ جلسے میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کل گوجرانوالہ کے جلسے میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

عمران خان نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی کہ گوجرانوالہ میں کل ہمارا جلسہ حقیقی آزادی تحریک کے پہلے فیز کا آخری جلسہ ہوگا۔

انہوں نے لکھا کہ امپورٹڈ حکومت خوفزدہ ہے کہ قوم پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے، یہ لوگ پریشانی کے عالم میں مائنس ون فارمولے کی جانب جا رہے ہیں۔

 

قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی کی زیرِ صدارت پارٹی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عمران خان نے کہا کہ 13 جماعتیں ایک جماعت سے ڈر کر الیکشن سے بھاگ گئیں، عوامی حمایت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے ہم حکومتی ہتھکنڈوں کا میدان میں مقابلہ کررہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میری تحریک کا مقصد ملک کے مافیاز کو شکست دینا ہے، عام شہری حقیقی آزادی کی تحریک میں شامل ہوچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button