تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس، ابھی کچھ دیر بعد

 چیئرمین تحریک انصاف عمران خان توہین عدالت کیس میں آج ذاتی حیثیت میں اسلام آبادہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس پر آج پھر سماعت ہوگی

چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا، عمران خان آج ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں گے۔

عمران خان کی پیشی کے حوالے اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کا خصوصی سرکلر بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق کمرہ عدالت میں وکلاء اور صحافیوں کے لئے خصوصی پاسسز جاری کئے گئے ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عدالتی حکم پر ضمنی جمع کرایا جا چکا ہے ، جس میں عمران خان نے خاتون جج سے متعلق بیان پر اظہار افسوس کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button