تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

مجھے ایف آئی اے کے خطوں کی پروا نہیں: حریم شاہ

پاکستان کی متنازع ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ کا اپنے خلاف منی لانڈرنگ کی انکوائری کرنے والے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے لکھے گئے خط پر رد عمل سامنے آگیا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر حریم شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُن سے ایف آئی اے کی جانب سے اُنہیں لکھے گئے خط کے بارے میں پوچھا جارہا ہے۔

اس بارے میں حریم شاہ نے کہا کہ ’مجھے میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ ایف آئی اے نے میرے اکاؤنٹ منجمد کرنے کے حوالے سے خط لکھا ہے۔‘

حریم شاہ نے کہا کہ ’ایف آئی اے کے خط کے بعد میڈیا میں کافی شور شرابا ہورہا ہے کہ اب حریم شاہ پھنس گئی ہیں اور میرا میڈیا ٹرائیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’ایف آئی اے مجھے ایک نہیں بلکہ 4 خط لکھے لیکن اُن کے تمام خط رائیگاں ہی جائیں گے۔‘

حریم شاہ نے مزید کہا کہ ’جس نے بڑی محنت سے لفظوں کا چُناؤ کرکے یہ خط لکھا ہے اُس کی محنت رائیگاں نہیں جانی چاہیے۔‘

واضح رہے کہ حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی انکوائری کرنے والے وفاقی تحقیقاتی ادارے کی ٹیم نے ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے خط لکھ دیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے پاکستانی بینکوں میں 2 بینک اکاؤنٹس ہیں جن میں ایک کھاتہ بینک آف پنجاب کی لاہور برانچ میں ہے جبکہ دوسرا اکاؤنٹ حبیب بینک کی کراچی برانچ میں ہے۔

ایف آئی اے حکام نے فضا حسین عرف حریم شاہ کے دونوں بینک اکاؤنٹس انکوائری کی تکمیل تک منجمد کیے جانے کے لیے یہ خط لکھا ہے۔

منی لانڈرنگ انکوائری واقعے کا پسِ منظر

حریم شاہ نے چند دن پہلے لندن پہنچ کر غیر ملکی کرنسی کے بنڈلز کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی تھی، جس میں حریم شاہ کے پاس بھاری غیر ملکی کرنسی دیکھی جا سکتی ہے۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا تھا کہ وہ یہ رقم پاکستان سے لے کر بیرونِ ملک گئی ہیں، ویڈیو میں پاکستانی اداروں کا تمسخر بھی اڑایا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button