تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

90 فیصد پاکستانی اپنی بیویوں سے ڈرتے ہیں

پاکستانی ادکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ 90 فیصد پاکستانی مرد اپنی بیوی سے ڈرتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ریما خان نے کہا کہ امریکا میں رہتی ہوں 3 دن پہلے پاکستان آئی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بہت خوش ہوں پاکستان میں کرکٹ واپس آئی ہے۔

اپنی پسندیدہ ٹیم کے بارے میں ریما خان نے کہا کہ اس ٹیم کے ساتھ ہوں جو اچھا کھیل پیش کرے۔

ایک سوال کے جواب میں ریما کا کہنا تھا کہ 90 فیصد پاکستانی مرد اپنی بیوی سے ڈرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 70 فیصد لوگوں کو لگتا ہوگا اداکار ایک دوسرے سے جلتے ہیں۔

اپنی ساتھی اداکاروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ریما خان کا کہنا تھا کہ ان کی اداکارہ میرا اور جویریہ سے بات ہی نہیں ہوئی۔

شیخ رشید احمد کے بارے میں انہوں نے کہا کہ 20 فیصد لوگ سوچتے ہوں گے کہ شیخ رشید کو شادی کرلینی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button