27 اکتوبر 2020
تازہ ترین
کرونا کو کنٹرول کرنے کا عزم صرف پی پی پی کے پاس

کرونا کو کنٹرول کرنے کا عزم صرف پی پی پی کے پاس

 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے کا حل اورعزم فقط پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخوا میں 2 ڈاکٹرز ڈاکٹر سبطین اور ڈاکٹر سیف کے کرونا وائرس کا شکار ہوکر جاں بحق ہونے پر ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ڈاکٹر سبطین اور ڈاکٹر سیف جیسے مسیحاوَں کی جانیں بچانے کے لیے اپنی پالیسی تبدیل کرے، خیبر پختونخوا سے تاحال ڈاکٹرز کو حفاظتی سامان فراہم نہ کرنے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کرونا کی مہلک وبا کے دوران اب ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے اور عوام نے حکومت کی جانب دیکھنا چھوڑ دیا ہے، کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے کا حل اور عزم صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟