تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اہم اجلاس طلب کر لیا

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ لانگ مارچ کے معاملے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اہم اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ شریک ہوں گے۔

اجلاس میں لانگ مارچ سمیت خیبر پختون خوا کی امن و امان کی صورتِ حال پر غور ہو گا

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں خیبر پختون خوا کے مستقبل سے متعلق مختلف آپشنز زیرِ غور آئیں گے، گورنر راج اور ایمرجنسی سمیت دیگر آپشنز پر بھی غورِ ہو گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں خیبر پختون خوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی لگانے سے متعلق مختلف آپشنز پر غور کیا گیا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیرِ اعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا تھا جس میں وفاقی وزراء اور اہم ذمے داران نے شرکت کی، اجلاس میں خیبر پختون خوا سمیت ملک بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے امن و امان کی صورتِ حال پر بریفنگ دی تھی

جواب دیں

Back to top button