
ایران کاکہنا ہے کہ امریکا حقیقی معنوں میں امن چاہتا ہے تو خطے میں عدم استحکام پر مبنی مداخلت بند کرے۔
ایران نےیمن کی انصاراللہ سے متعلق امریکی وزیر خارجہ کے الزامات مسترد کردیے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ انصاراللہ یمن کی خودمختار تنظیم ہے جو اپنے فیصلے خود کرتی ہے ، انصاراللہ نہ تو کسی سے احکامات لیتی ہے،نہ ہی کسی کی پراکسی ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ خطے میں عدم استحکام کی جڑ امریکی فوجی مداخلت اور حاکمانہ پالیسیاں ہیں، واشنگٹن حقیقی معنوں میں امن چاہتا ہے تو خطے میں عدم استحکام پر مبنی مداخلت بند کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ بموں اور بیرونی دباؤ سے یمن میں امن قائم نہیں کیا جاسکتا، تمام فریقوں کے متفقہ روڈمیپ کی بنیاد پر حقیقی مذاکرات سےامن قائم ہوگا







