
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا پمز چلڈرن وارڈ کے باہر دھرنا، کہا پمز سانحہ پر پورا پاکستان خون کے آنسو رو رہا ہے۔
مشال ملک کا کہنا تھا کہ مجھے اور میری بیٹی کو وارڈ کے اندر داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے والد کو پمز نے 2005 میں غلط دوا دی تھی، یہ سانحہ انسانی غفلت کا نتیجہ ہے جس کی ذمہ دار حکومت ہے۔
مشال ملک کا مزید کہنا تھا کہ وزیر صحت کو فوری طور پر استعفا دینا چاہیے







