تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

پی ٹی آئی نے عمران کی توہین عدالت درخواست سے وزیر داخلہ کو کیوں نکالا؟ پارٹی کے اندر اور باہر بحث

عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کردہ توہین عدالت کی درخواست میں وزیراعظم شہباز شریف کو فریق بنانا لیکن وزیر داخلہ محسن نقوی کو شامل نہ کرنا، پارٹی کے اندر اور باہر سوالات کا باعث بن گیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق یہ اقدام پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے اختیار کردہ مؤقف کے برعکس تھا۔

 

اس تنازع کا بنیادی سوال یہ ہے کہ آیا توہین عدالت کی درخواست کا بنیادی مقصد سپریم کورٹ کے 18؍ اگست کے حکم پر عملدرآمد کرانا تھا یا اس پر عملدرآمد نہ کرنے کے مبینہ طور پر ذمہ دار افراد کو سزا دلوانا۔

 

کارروائی سے واقف ذرائع نے بتایا کہ یہ معاملہ پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں زیر بحث آیا تھا جہاں پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے اس بات پر زور دیا تھا کہ معاملے کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے بلکہ یہ کام پارٹی کے وکلا پر چھوڑ دینا چاہیے تاکہ وہ جیل میں قید بانی چیئرمین کے مفاد میں خالصتاً قانونی اور پیشہ ورانہ بنیادوں پر کارروائی کریں

جواب دیں

Back to top button