تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتۂ ازدواج میں منسلک

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق عابد شیر علی کی شادی کی تقریب اسلام آباد کے ایک میرج ہال میں منعقد ہوئی۔

نکاح کی تقریب کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں، جن میں عابد شیر علی کو دلہن کے ہمراہ اسٹیج پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دلہن کا تعلق ہری پور کے ایک کاروباری خاندان سے ہے، جن کے عابد شیر علی کے خاندان سے قریبی تعلقات ہیں۔

دلہن نے سنہری کڑھائی سے مزین آئیوری رنگ کا عروسی لہنگا اور سرخ کڑھائی والا دوپٹہ زیب تن کر رکھا تھا، جبکہ عابد شیر علی سفید شلوار قمیض کے ساتھ گہرے رنگ کا بلیزر پہنے ہوئے تھے۔

جواب دیں

Back to top button