
بجلی مناسب قیمت پر صارفین تک پہنچانے کیلئے مربوط توانائی پلان کی منظوری دیدی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں نیشنل الیکٹریسٹی پلان 2027-2023 میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں خیبرپختونخوا حکومت اور نیپرا سے مزید مشاورت کی ہدایت کی گئی، کابینہ کمیٹی برائے توانائی میں نیشنل الیکٹریسٹی پلان اور پاور سیکٹر کی مالی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔
کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں پاور ڈویژن کی جانب سے نیشنل الیکٹریسٹی پلان 2023-2027 میں ترامیم پیش کی گئیں







