تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مارچ 2027 میں بسنت منانےکا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مارچ 2027 میں بسنت منانےکا اعلان کر دیا۔

 

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ بسنت کا تہوار 12 سے 14 مارچ 2027 تک لاہور میں منایا جائےگا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ 2026 میں بسنت کےکامیاب انعقاد پر2027 میں بسنت کا اعلان کررہی ہوں، لاہور ایک بارپھر سےرنگوں، ثقافت، جشن اور موسیقی سے جی اٹھےگا۔

 

مریم نواز نے کہا کہ یہ جشن عوام کے لیے ہیں، آگےبڑھیں، یادیں بنائیں، لاہور کو اپنے جذبے سے ایک بارپھر روشن کریں۔

 

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اوورسیزپاکستانی اوربین الاقوامی مہمان بھی ان تاریخوں کو محفوظ کرلیں، مجھے،لاہور اور پاکستان کو آپ کا انتظار رہےگا، انشااللہ بسنت 2027 کو بھی بھرپور کامیاب بنائیں گے۔

جواب دیں

Back to top button