تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

وزارت صحت کا جو ملازم ہیپاٹائٹس ٹیسٹ نہیں کرائیگا اسکی تنخواہ بند کردینگے: مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے وزارت صحت کے ملازمین کے لیے ہیپا ٹائٹس ٹیسٹ لازم قرار دیدیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزارت صحت کے جو ملازمین ٹیسٹ نہیں کروائیں گے ان کی تنخواہ بند کی جائے گی، دیگر اداروں کے ملازمین کے ٹیسٹ کے لیے بھی رابطے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ہیپاٹائٹس سی کا پھیلاؤ تشویشناک ہے، 12سال سے زائد عمر کے تمام افراد کی اسکریننگ ہونی چاہیے،گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بھی ہیپاٹائٹس اسکریننگ کی جائے گی۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ڈی پورٹ ہو کر آنے والوں کی اسکریننگ لازمی قرار دی گئی ہے ، تین مہینے تک تمام فلائٹس کو بھی اسکریننگ کے عمل سے گزرنا ہوگا، ادارہ شماریات نے گیجٹس فراہم کیے ہیں،مردم شماری والا سافٹ وئیر نادرا کے ریکارڈ کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہ بیماری خون کے ذریعے ٹرانسفر ہو جاتی ہے، ایک کروڑ 10 لاکھ لوگ اس وقت ہیپاٹائٹس سی پازیٹو ہیں،مفت سہولت سے فائدہ اٹھائیں،پنجاب سے ہمیں ڈیٹا نہیں دیا جارہا

جواب دیں

Back to top button