
مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے سلوان میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری اور زمینوں پر قبضے سے متعلق برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں اہم حقائق سامنے آئے ہیں۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک نامور اسرائیلی وکیل نے فلسطینیوں کو ان کے آبائی گھروں سے بے دخل کرنے کی اسرائیلی پالیسی کو نسلی صفائی کے مترادف قرار دیا ہے
برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ گھروں کی مسلسل مسماری کے خوف نے فلسطینی خاندانوں کی روزمرہ کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔
دوسری جانب فلسطینی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ان کے مکانات کو غیرقانونی تعمیرات قرار دے کر مسمار کیا جا رہا ہے







