تازہ ترینخبریںسپورٹسپاکستان

بہت ٹھنڈ تھی، جسم اکڑ گیا تھا: ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں مایوس کن کارکردگی کی وجہ بتادی

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور قومی جیولن تھرو اسٹار ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو فائنل میں توقعات کے برعکس کارکردگی کی وجہ شدید سرد موسم کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹھنڈ کی وجہ سے جسم اکڑ گیا تھا، جس کے باعث رن اپ متاثر ہوا۔

کامن ویلتھ گیمز میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والے ارشد ندیم کو 31 جولائی کو گلاسگو کے اسکاٹسٹون اسٹیڈیم میں مشکل دن کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے اپنی پہلی کوشش میں فاؤل کیا، جبکہ دوسری کوشش میں 77.41 میٹر کی بہترین تھرو کی، تیسری کوشش میں وہ صرف 75.39 میٹر تک ہی جیولن پھینک سکے، جس کے بعد ابتدائی تین راؤنڈز کے اختتام پر وہ ٹاپ آٹھ میں جگہ نہ بنا سکے اور مقابلے سے باہر ہوگئے۔

وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ موسم بہت زیادہ سرد تھا، مجھے ذاتی طور پر محسوس ہوا کہ اس کا اثر میرے جسم پر پڑا، آپ نے گزشتہ کئی مقابلوں میں دیکھا ہوگا کہ میرا رن اپ ہمیشہ بہت ہموار ہوتا ہے، لیکن اس بار ایسا نہیں تھا کیونکہ ٹھنڈ کی وجہ سے میرا جسم اکڑ گیا تھا، میری فٹنس اور صحت بالکل ٹھیک تھی، مگر آخرکار وہی ہوتا ہے جو اللّٰہ کو منظور ہوتا ہے

جواب دیں

Back to top button