
ایرانی پارلیمانی اسپیکر باقر قالیباف نے جنگ میں فتح حاصل کر نے کا دعویٰ کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ہم جنگ میں فتح حاصل کر چکےہیں اب ہمیں اس فتح کو مضبوط اور دستاویزی شکل دینی ہو گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں روشن مستقبل کی امید اور بہتر آنے والے وقت کے وژن کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔
باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ مضبوط ایران کے لیے قیادت میں اتحاد قائم رکھنا ضروری ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر بہت سخت حملے جاری رکھے گا، واشنگٹن کا مقصد جنگ میں فتح حاصل کرنا ہے۔
ریاست میری لینڈ میں واقع کیمپ ڈیوڈ میں کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہم صرف جیتنا چاہتے ہیں، ہم بہت اچھا کر رہے ہیں، ہم اس قسم کی صورتِ حال میں جہاں تک ممکن ہو نرمی سے کام لینے کی کوشش کر رہے ہیں







