
امریکی اخبار کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کو ایران پر تازہ حملوں کا حکم دیدیا، امریکا اور اسرائیل ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ یہ حملے اس ویک اینڈ پر متوقع ہیں جو کئی روز جاری رہ سکتے ہیں اور ان کا مقصد ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا ہے۔
اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے کابینہ میٹنگ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایرانی انہیں اشتعال دلارہے ہیں اور ان کا یہ اعتماد کمزور پڑتا جارہا ہے کہ ایران سے ڈیل کی جاسکتی ہے۔
امریکی صدر نے الزام لگایا کہ ایرانی جھوٹ بولتے ہیں، اپنے وعدوں سے پھر جاتے ہیں اور غلط نمائندگی کرتے ہیں۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ایران پر سخت فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں تاکہ ایران مذاکرات کی میز پر آئے







