تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

کشمیر کا فیصلہ کشمیری ہی کریں گے لیکن بندوق اور دھرنے کے زور پر کوئی آئینی تبدیلی نہیں کی جا سکتی: بلاول بھٹو

مظفر آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری ہی کریں گے لیکن بندوق اور دھرنے کے زور پر کوئی آئینی تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔

مظفر آباد میں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آزاد کمشیر کے خراب حالات سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچے گا، موجودہ حالات میں معاملہ فہمی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کمشیر کا بحران وفاقی وزراء کے بیانات کی وجہ سے پیدا ہوا ہے، اب وفاقی حکومت کو ہی موجودہ بحران ختم کرنا ہے، کشمیریوں کے خلاف کوئی غلط زبان استعمال کرتا ہے تو ہمارا دل ٹوٹ جاتا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھے کسی شخص کو یہ کہنے کی اجازت نہیں کہ وہ فیصلہ کرے کے کون کشمیری ہے اور کون نہیں، موجودہ حالات کا مقابلہ طاقت کے استعمال سے نہیں ہو سکتا، کشمیریوں کا پسینہ گرے گا تو ہمارا خون گرے گا۔

بلاول بھٹو نے مظاہرین سے احتجاج اور دھرنے ختم کرنے کی درخواست کرتےہوئے کہا کہ پُرامن احتجاج سب کا حق ہےلیکن پُرتشدد احتجاج اور مظاہروں کی کسی صورت اجازت نہیں،کبھی نہیں چاہیں گے کہ کشمیر میں دہشتگردی کی سیاست پروان چڑھے، بانی ایم کیو ایم نے کراچی میں جیسی سیاست کی میں کبھی نہیں چاہوں گاکشمیر میں ایساہو۔

ہماری خواہش ہے کہ کشمیر کے مسئلے کا پرامن حل نکالاجائے، پاکستان کے سیاست دانوں، کشمیرکے سیاست دانوں اور احتجاج کرنے والوں کو سوچنا چاہیے،کشمیریوں کا مسئلہ صرف آزاد کشمیرمیں حل کرنے کے حق میں ہوں تاہم دھرنے اور بندوق کے زور پر آئین میں ترمیم نہیں ہوسکتی۔

جواب دیں

Back to top button