تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایران کا خلیج میں امریکی فوجیوں کا سراغ انکے موبائل فونز سے لگانے کا انکشاف

برطانوی و امریکی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ کے آغاز سے اب تک جاری تنازع میں ڈیجیٹل ٹریکنگ کے طریقوں کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں کے موبائل فونز کو نشانہ بنانے والی ایک مہم کا پتہ چلا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان جاری فوجی کشیدگی کے ماحول میں سامنے آئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی ہیکرز نے مشرقِ وسطیٰ کے ٹیلی کمیونی کیشن انفرااسٹرکچر کی پرانی اور کمزور سیکیورٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خطے میں موجود امریکی فوجیوں اور کنٹریکٹرز کے موبائل فونز کی لوکیشن معلوم کرنے کی کوشش کی

موبائل جاسوسی پر تحقیق کرنے والے تحقیقی ادارے موبائل سرویلنس مانیٹر کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کے ٹیلی کام نیٹ ورکس کو حالیہ عرصے میں ایسی متعدد درخواستیں موصول ہوئیں جن کا مقصد اپنے اصل نیٹ ورک سے باہر رومنگ پر موجود مخصوص موبائل فونز کی موجودہ لوکیشن کا تعین کرنا تھا۔

ادارے کے بانی اور سائبر سیکیورٹی محقق گیری ملر کے مطابق دستیاب ڈیٹا ایک منظم اور مربوط حملہ آور مہم کی نشاندہی کرتا ہے۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ سائبر حملے ایران پر مسلط کردہ امریکی و اسرائیلی جنگ کے آغاز سے قبل تیز ہوئے اور تنازع کے ابتدائی دنوں تک جاری رہے، یہاں تک کہ تہران نے جواباً خطے میں امریکی فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملے کیے۔

جواب دیں

Back to top button