
ہنگری کے وزیراعظم پیٹر میگیار نے تحفے میں آم دینے پر پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دلچسپ انداز میں شکریہ ادا کیا ہے۔
پیٹر میگیار نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر پاکستانی آم ہاتھوں میں تھامے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
انہوں نے کیپشن میں نیٹو کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ترک صدر کی جانب سے ملنے والے تحفے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ہر کوئی تحفے میں پستول نہیں دیتا۔
ہنگری کے وزیرِ اعظم نے لکھا ہے کہ ایک تاریخی دن کے اختتام پر میرے دفتر میں ایک خوش گوار سرپرائز میرا انتظار کر رہا تھا، ہمیں پاکستان کے وزیرِ اعظم کی جانب سے تحفے میں 90 آم موصول ہوئے۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صرف ایک گھنٹے کے اندر اب بس چند ہی آم باقی بچے ہیں۔







