تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

آپریشن ’’شعبان‘‘ جاری، مزید 4 خوارج ہلاک

سیکورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے کیخلاف علاقے میں موثر کارروائیاں جاری ہیں،سران ٹنگی میں تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 4خارجیوں کوجہنم واصل کیاگیا،جسکے بعد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی طور پر 109ہوگئی، وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب کارروائی پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کی۔ آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والوں کی مجموعی تعداد 71 ہو گئی ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 109 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں، سیکورٹی ذرائع کے مطابق جہنم واصل خارجیوں کے قبضےسے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیاگیا، برآمد ہونے والے اسلحے میں ایم فور رائفل، ایس ایم جیز، راکٹ لانچر ، موبائل فونز اور دیگر سامان بھی شامل ہے،آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔ دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سیکورٹی اداروں کی مشترکہ کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کی عکاس ہیں

جواب دیں

Back to top button