تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

غیرملکی خواتین کے مبینہ اغوا و زیادتی معاملے کو کھینچ کراسحاق ڈار کی طرف لانے کی کوشش کی جارہی ہے: رانا ثنا

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے غیرملکی خواتین کے مبینہ اغوا و زیادتی کے معاملے کو کھینچ کراسحاق ڈار کی طرف لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ کا کہنا تھاکہ غیرملکی خواتین کے مبینہ اغوا و زیادتی کے معاملےکو خواہ مخواہ اچھالا جارہا ہے، نان ایشو کو ایشو بنانے کی کوشش ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو کھینچ کراسحاق ڈار کی طرف لانے کی کوشش کی جارہی ہے، ہرانسان اپنے قول و فعل کا خود ذمہ دار ہے، گھٹیا ذہن ایک خاص مقصد کیلئے اس معاملے کو اچھال رہا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ خواتین کادفعہ 164 کا بیا ن ریکارڈ ہوچکا ہے، انویسٹی گیشن ایجنسی کو اس کیس کےمکمل شواہد میسر ہیں، مقدمہ چلانے کیلئے اور کسی چیز کی ضرورت نہیں دفعہ 164 کا بیان ملزموں کو سزا دلانے کیلئے کافی ہے، ضرورت پڑنے پرغیرملکی خواتین کوبلایاجاسکتا ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ فیصل واوڈا کا نائب وزیراعظم کا استعفیٰ مانگنا انتہائی بے بنیاد ہے۔

خیال رہے کہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ لاہور میں غیرملکی لڑکیوں کی تلاش کے دوران ملزم کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، لڑکیاں گاڑی سے نکل کر قریبی اسٹور میں چلی گئیں، اسی دوران پولیس بھی پہنچ گئی۔

جواب دیں

Back to top button