تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

امریکا نے فوجی ہیلی کاپٹر گرانے کے جواب میں ایران پر حملہ کر دیا، مختلف علاقوں میں دھماکے

امریکا نے فوجی اپاچی ہیلی کاپٹر گرانے کے جواب میں ایران پر حملے شروع کردیے۔

 

ایرانی خبرایجنسی کے مطابق ایرانی صوبے ہرمزگان کے مشرقی علاقوں میں بھی دھماکے سنے گئے، سیریک میں میزائل حملہ ہوا ہے۔

 

ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی جزیرے قشم پر بھی حملہ کیا گیا جبکہ بندرعباس میں بھی دھماکے سنے گئے ہیں۔

 

امریکی سینٹرل کمانڈ( سینٹکام) نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف دفاعی حملے شروع کردیے ہیں، یہ حملے گزشتہ روز امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گرانے کے جواب میں کیے ہیں۔

 

امریکی نیوزویب سائٹ کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کے مطابق امریکا نے آبنائے ہرمز کے قریب ریڈار اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا۔

 

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ حملوں کا بھرپورجواب دیاجائے گا۔

 

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اطلاعات ہیں کہ ایران امریکی اہداف کو میزائل اور ڈرونز سے نشانہ بنا رہا ہے۔ جنوبی ایران کے علاقوں میں حملوں کے بعد اب صورتحال اطمینان بخش ہے۔

 

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی تھی کہ ایران نے گزشتہ روز آبنائے ہرمز کے اوپر گشت کرنے والا امریکی فوج کا انتہائی جدید اپاچی ہیلی کاپٹر مارگرایا۔

 

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کرتے ہوئے ٹرمپ نے لکھا کہ اگرچہ ہیلی کاپٹر کے دونوں پائلٹس محفوظ رہے ہیں لیکن پھر بھی امیریکا کو اس حملے کا لازمی طور پر جواب دینا ہوگا

جواب دیں

Back to top button