
وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے ہم جنس سے آسٹریلیا میں شادی اور سیاسی پناہ کی کوشش کرنے والے پاکستانی نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن شہزاد اکبر نے بتایا کہ ملزم کا تعلق پاکستان کے شہر گوجرانوالہ سے ہے، مسافر ہم جنس سے آسٹریلیا میں شادی کے بعد سیاسی پناہ کا خواہشمند تھا تاہم ایف آئی اے امیگریشن نے سری لنکا جاتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔
امیگریشن حکام کے مطابق ملزم کے موبائل فون کی جانچ کے دوران آسٹریلیا میں سیاسی پناہ اور ہم جنس پرستی سے متعلق مواد برآمد ہوا
امیگریشن حکام نے بتایا کہ مسافر 2019 میں ایران کے راستے “ڈنکی” لگا کر یورپ جانے کی کوشش کرچکا تاہم یونان پولیس نے اسے گرفتار کرکے ترکی واپس بھیج دیا تھا، اس کے علاوہ مسافر 2022 میں مالدیپ سے بھی ڈی پورٹ ہو چکا ہے۔
تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے آسٹریلوی شہری Steven Christopher کو سیاسی پناہ کیلئے 40 لاکھ روپے ادا کیے، آسٹریلوی شہری اپریل 2026 میں پاکستان آیا اور ہم جنس شادی کا معاہدہ بھی کیا







