
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور یہودی قابضین کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں اور ہراسانی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سلفیت، بیت لحم، الخلیل اور نابلس میں اسرائیلی فوج نے متعدد گھروں پر چھاپے مارے جبکہ فلسطینی شہریوں اور گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹس کے مطابق رام اللّٰہ کے علاقے سنجل میں اسرائیلی قابضین نے فلسطینی شہریوں پر پتھراؤ اور فائرنگ کی، ساتھ ہی مقامی افراد کی بھیڑیں بھی چرا لیں، مزاحمت کرنے پر اسرائیلی فوجیوں نے 16 سالہ فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا







