تازہ ترینخبریںدنیاسپورٹسپاکستان

پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے ڈاکٹر رضوان آفتاب احمد کے اعزاز میں تقریب

پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے ڈاکٹر رضوان آفتاب احمد کے اعزاز میں تقریب
لاہور(سپو رٹس رپورٹر)
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ملک میں کھیلوں کے فروغ اور ایتھلیٹس کی فلاح و بہبود کے لیے گراں قدر خدمات انجام دینے پر ‘ایکٹیوٹ’ کے سی ای او اور نیشنل اسپتال ڈی ایچ اے لاہور کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر رضوان آفتاب احمد کو ادارے کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ، محمد یاسر پیرزادہ نے ڈاکٹر رضوان آفتاب کو خصوصی شیلڈ پیش کی اور پاکستانی کھلاڑیوں کی مالی، طبی اور کارکردگی میں بہتری کے لیے ان کے کلیدی کردار کو سراہا۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایس بی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر رضوان کی جانب سے ایتھلیٹس کی سرپرستی نجی شعبے اور قومی اداروں کے درمیان مثالی اشتراک کی عکاس ہے، جو بین الاقوامی سطح پر پاکستانی پرچم بلند کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔

جواب دیں

Back to top button