تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

وزیرِ اعظم 1 روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے

وزیرِ اعظم شہباز شریف 1 روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے۔

گلگت بلتستان پہنچنے پر گورنر مہدی شاہ اور نگران وزیرِ اعلیٰ یار محمد نے ان کا استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم سے گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کی الگ الگ ملاقات ہوئی۔

ان ملاقاتوں میں گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، امن و امان اور دیگر صوبائی امور پر گفتگو ہوئی۔

اپنے دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف قابل تجدید توانائی، سیف سٹیز، لیپ ٹاپ ودیگر اسکیموں کا افتتاح کریں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت بلتستان میں 4 دانش اسکولوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

جواب دیں

Back to top button