تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

آبنائے ہرمز میں فرانسیسی شپنگ کمپنی کے بحری جہاز پر حملہ، متعدد اہلکار زخمی

فرانسیسی شپنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کا بحری جہاز سان انتونیو آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے حملے کی زد میں آیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ واقعہ منگل کے روز پیش آیا جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے کے متعدد ارکان زخمی ہوئے جبکہ جہاز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر جہاز سے نکال کر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

کمپنی نے یہ بھی بتایا ہے کہ صورتِ حال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے اور عملے کے ساتھ مسلسل رابطہ برقرار ہے

جواب دیں

Back to top button