
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے واشنگٹن میں کوریسپونڈنٹس ڈنر میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں صدر آصف علی زرداری نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اوّل میلانیا ٹرمپ کے محفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ واقعہ دہشت گردی کی گھناؤنی شکل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے کی رات کو واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کی موجودگی میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، امریکی صدر اور دیگر محفوظ رہے جبکہ حملہ آور پکڑا گیا
فائرنگ کے واقعے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ مشتبہ شخص کے پاس بہت سے ہتھیار تھے، سیکریٹ سروس نے فوری اور بہادری سے کارروائی کی، مشتبہ شخص نے سکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملہ کیا۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر میں فائرنگ کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ مشتبہ شخص نے 15 گز دور سے حملے کی کوشش کی، خیال ہے ہدف میں ہی تھا، میرے خیال میں شوٹنگ کا ایران جنگ سے تعلق نہیں







