تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

امریکا ایران میں دوبارہ مذاکرات کا اب بھی چانس ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ان کے اندازے کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے امکانات اب بھی موجود ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے اور اسلام آباد میں ہونے والے امن مذاکرات کے بعد مجموعی ماحول میں بہتری دکھائی دے رہی ہے۔

خواجہ آصف کے مطابق اب تک کی پیش رفت میں کوئی منفی پہلو سامنے نہیں آیا بلکہ مثبت اشارے مل رہے ہیں اور امید ہے کہ آئندہ اجلاس تک کسی حتمی نتیجے تک پہنچا جا سکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پر اللّٰہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے اور ملک نے نہ صرف دفاعی بلکہ سفارتی محاذ پر بھی کامیابیاں حاصل کی ہیں جس پر بھارت میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

جواب دیں

Back to top button