تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ناکہ بندی سے جلد 5 ڈالر والے پیٹرول کو یاد کیا کریں گے، قالیباف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کی ناکابندی کے بیان پر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد ناکہ بندی کے بعد جلد ہی آپ 4 سے 5 ڈالر والے پیٹرول کو یاد کیا کریں گے۔

انہوں نے ٹرمپ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے عزم کو دوبارہ آزمانے کی کوشش نہ کرو، کسی بھی غلطی کا پہلے سے بڑا سبق سکھائیں گے۔

محمد باقر قالیباف نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کی دھمکیاں ایرانی عوام پر اثر انداز نہیں ہوتیں، اگر آپ جنگ کریں گے، ہم بھی جنگ کریں۔ اگر آپ منطق کے ساتھ آگے آئیں گے تو ہم بھی منطق کے ساتھ بات کریں گے

یہ بھی پڑھیے

جواب دیں

Back to top button