تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

کفایت شعاری پالیسی: کراچی سمیت سندھ بھر میں مارکیٹس، ہوٹلز اور شادی ہالز کے نئے اوقات کار نافذ

ملک بھر کے دیگر صوبوں کی طرح سندھ میں بھی کفایت شعاری پالیسی کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

کفایت شعاری پالیسی کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں نئے اوقات کار نافذ کر دیے گئے ہیں۔

سندھ حکومت کے مطابق صوبے میں مارکیٹس، ہوٹلز اور شادی ہالز کے نئے اوقات کار نافذ کر دیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے حکومتِ سندھ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے علاوہ تمام اضلاع میں دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کر دیے جائیں گے۔

جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے تک کھلیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ احکامات ہفتے کے ساتوں دن نافذ العمل ہوں گے، تندور، دودھ کی دکانیں، بیکریز، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، کلینکس، اسپتال اور پیٹرول پمپس ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے

جواب دیں

Back to top button