تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایران امریکا جنگ بندی کے بعد پاکستان توجہ کا مرکز بن گیا، مذاکرات آج اور کل اسلام آباد میں ہوں گے

امریکا ایران جنگ بندی کے بعد پاکستان دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، پاکستان کی میزبانی میں ایران اور امریکا کے مذاکرات آج اور کل اسلام آباد میں ہوں گے۔

 

ذرائع کے مطابق وفود کی سطح پر مذاکرات آج اور اہم مرکزی مرحلہ ہفتے کو ہوگا، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، امریکی مذاکرات کار اسٹیو وٹکوف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر پاکستان آئیں گے۔

 

ایران کی نمائندگی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کریں گے۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات کے مقام کا دورہ کیا، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، محسن نقوی نے کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور کشنر پاکستان کے خصوصی مہمان ہوں گے

جواب دیں

Back to top button