تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

آبنائے ہرمز کو غیر مشروط کھولا جانا چاہیے: اماراتی آئل چیف

متحدہ عرب امارات کی سرکاری تیل کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلطان احمد الجابر نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر غیر مشروط کھولا جانا چاہیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلطان احمد الجابر سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کو کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم لنکڈ ان پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اس وقت بند ہے اور اسے فوری طور پر بغیر کسی شرط کے کھولا جانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز ایک اہم قدرتی آبی گزرگاہ ہے، جس پر بین الاقوامی قوانین لاگو ہوتے ہیں اور یہ قوانین آمدورفت کے حق کی ضمانت دیتے ہیں

جواب دیں

Back to top button