
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کرکے جنگ بندی اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں ثالثی کی کوششوں پر مبارکباد دی۔
اعلامیے کے مطابق فرانسیسی صدر نے اسلام آباد میں آئندہ امن مذاکرات کی کامیابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جنگ بندی، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں ثالثی کی کوششوں پر وزیراعظم کو مبارکباد دی
وزیراعظم نے صدر میکرون کی جانب سے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کی حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
دونوں رہنماؤں نے لبنان میں جاری جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں امن کی بحالی کے لیے تشدد اور خونریزی کے فوری خاتمہ کی ضرورت پر زور دیا۔







