
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 9 ہزار 500 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 94 ہزار 662 روپے ہو گئی۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 145 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 24 ہزار 92 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 95 ڈالرز گھٹ کر 4723 ڈالرز فی اونس ہو گیا







