
روس نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست رابطے قائم ہوں گے۔
کریملن کے مطابق یہ پیش رفت خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم ثابت ہوسکتی ہے اور امن مذاکرات کی راہ ہموار کرے گی۔
روسی حکام نے یہ بھی امید ظاہر کی ہے کہ امریکا کے پاس اب یوکرین کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے مزید وقت اور گنجائش ہوگی۔
دوسری جانب ترکیے نے امریکا، اسرائیل اور ایران کے جنگ بندی معاہدے کے احترام کا مطالبہ کردیا۔
ترک وزارت خارجہ نے ایران جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ترکیے اسلام آباد میں مذاکرات کی مکمل حمایت کرے گا۔
ترک وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ضروری ہے کہ جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے، تمام فریق معاہدے کی شرائط کی پابندی کریں۔
روس کا ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم







