
امریکی کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آج رات ایران کی پوری تہذیب ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی، میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو مگر ایسا ہونے کا امکان ہے۔
اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے ایران میں رجیم چینج کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی موجودہ قیادت مختلف، اسمارٹ اور کم شدت پسند ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ خونریزی، بدعنوانی اور اموات کی 47 سالہ تاریخ بالآخر ختم ہونے جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج رات دنیا کی طویل اور مشکل ترین تاریخ کا اہم موڑ ثابت ہوگا







